27 جولائی 2011 - 19:30

عراق کے صدر جلال طالبانی اور وزير اعظم نوری المالکی نے شام کے صدر بشار اسد کے نام اپنے خطوط میں شام میں امن و سلامتی قائم کرنے کے لئے شامی صدر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: شام کی خبررساں ایجنسی سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صدر جلال طالبانی اور وزير اعظم نوری المالکی نے شام کے صدر بشار اسد کے نام اپنے خطوط میں شام میں امن و سلامتی قائم کرنے کے لئے شامی صدر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ عراقی صدر کے خصوصی نمائندے عادل عبد المہدی نے عراقی صدر کا پیغام شام کے صدر بشار اسد کو پیش کیا عراقی صدر نے اپنے پیغام میں تاکید کی ہے کہ عراق شام میں امن و سلامتی قائم کرنے کے لئے شام کی حکومت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔عراقی صدر کے خصوصی نمائندے عادل عبد المہدی نے شام کے صدر کے ساتھ ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ادھر عراق کے وزیر اعظم نوری مالک نے بھی  شامی صدر کے نام ایک خط میں شام کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔............. /169